بیماری کی صورت میں کارکنان کو سال میں 121 دن تک اجرت کے 75 فیصد شرح سے ادائیگی
کارکن کے انتقال پر (یومیہ معاوضہ بیماری 30X) کی شرح سے 10 ہزار روپے تک بطور اخراجات تجہیز و تکفین
کارکنان کےلواحقین کے انتقال پر 5000 روپے بطور تجہیزوتکفین
خواتین کارکنان کے بیوہ ہونے کی صورت میں دوران عدت ماہانہ اجرت کے 100 فیصد مساوی معاوضہ کی ادائیگی
بیماری کی صورت میں کارکنان کو سال میں 121 دن تک اجرت کے 75 فیصد شرح سے ادائیگی
دوران کار زخمی ہونے پر 5 تا 20 فیصد معذوری کی شرح تک گریجویٹی کی یکمشت ادائیگی
دوران کار زخمی ہونے پر جزوی معذوری 20 فیصد سے زائد ہو تو اجرت کی 100 فیصد مساوی پنشن کی ادائگی
دوران کار زخمی ہونے پر معذوری کی شرح 66 فیصد سے زاید ہو تو اجرت کی 100 فیصد مساوی پنشن کی پسماندگان کو ادائیگی
بیوی بچوں کی عدم موجودگی میں مرحوم کارکنان کے ماں باپ یا بہن بھائیوں کو پسماندگان پنشن کی ادائیگی
پنشن یافتہ معذور کارکنان ان کے زیر کفالت لواحقین اور مرحوم کارکنان کے پسماندگان کو بلا معاوضہ ساری زندگی مکمل طبی سہولیات کی فراہمی
کارکنان اور لواحقین کے لیے معذوری یا پسماندگان کی پنشن 924 سے بڑھا کر کم از کم شرح 2000 روپے مقرر کردی گئی ہے
سوشل سکیورٹی ہسپتال میں داخل مریضوں کو خرچہ خوراک 100 روپے یومیہ کے حساب سے دیا جاتا ہے
ہر سال بذریعہ قرعہ اندازی 4 تحفظ یافتہ کارکنان کو ادارہ سوشل سکیورٹی کی طرف سے حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفراز کروانا
ہر سال کارکنان کے چھ بچوں کو ادارہ سے منسلک میڈیکل کالجوں میں مفت MBBS کی تعلیم دلوانا نیز ان کالجوں کے دیگر شعبہ جات میں کارکنان کے بچوں کے لیے فیس کی خصوصی رعائت دلوانا